Aaj News

ہفتہ, اکتوبر 19, 2024  
15 Rabi Al-Akhar 1446  

پی ٹی آئی کی انٹراپارٹی الیکشن نظرثانی کیس میں نئی درخواست دائر

پی ٹی آئی نے5رکنی لارجربینچ کی تشکیل دینےکی درخواست دائرکردی
شائع 19 اکتوبر 2024 02:30pm

تحریک انصاف نے انٹراپارٹی الیکشن نظرثانی کیس میں کم سے کم پانچ رکنی لارجر بینچ کی تشکیل دینے کی نئی درخواست دائر کردی۔

درخواست میں استدعا کی کہ لارجر بینچ میں کم سے کم 5 یا ترجیحی بنیادوں پر 8 ججز کو رکھا جائے۔ درخواست میں کہا گیا کہ انٹراپارٹی انتخابات سے متعلق کیس 21 اکتوبر کو مقرر ہے۔

پی ٹی آئی درخواست میں کہا گیا کہ کیس میں آئینی تشریح کا نکتہ موجود ہے، پہلےکیس سنتے ہوئےبینچ نے ایسا اعتراض غلط خارج کیا، آئینی اعتراض پرسماعت کیلئےبینچ کی تشکیل قانونی نہیں تھی۔

درخواست کے مطابق الیکشن کمیشن متاثرہ فریق بن کر پارٹی کےخلاف عدالت نہیں جاسکتا تھا، پی ٹی آئی کی درخواست میں مخصوص نشستوں کےفیصلے کاذکرکیاگیاہے، الیکشن کمیشن کے کنڈکٹ پر فیصلے میں آبزرویشنز موجود ہیں۔

پاکستان

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)