Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

جی ایچ کیوحملہ کیس، چالان کی نقول عمران خان سمیت دیگر ملزمان کو تقسیم کرنے کا حکم

آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کی گئی ہے
اپ ڈیٹ 19 اکتوبر 2024 12:54pm

راولپنڈی انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ 9 مئی مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے جی ایچ کیوحملہ کیس کے چالان کی نقول ملزمان کو تقسیم کرنے کا حکم دے دیا، آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کی گئی ہے

انسدادہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سانحہ 9 مئی مقدمات کی سماعت کی ،شیخ رشید احمد ، راجہ بشارت اورصداقت عباسی پیش ہوئے عدالت نے شیخ رشید احمد کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی۔

عدالت نے جی ایچ کیوحملہ کیس کے چالان کی نقول ملزمان مین تقسیم کرنے کی ہدایت کی ، عدالت نے بانی پی ٹی آئی اورشیخ رشید سمیت دیگر ملزمان پرآئندہ سماعت پرفرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقررکردی ، عدالت نے کہاکہ آئندہ سماعت اڈیالہ جیل میں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:

بشریٰ بی بی جی ایچ کیو حملے سمیت 9 مئی کے 11 مقدمات میں ملزمہ نامزد

پاکستان

MAY 9 RIOTS

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)