Aaj News

ہفتہ, نومبر 30, 2024  
27 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب: پی پی ایس سی کا امتحان نہ دے سکنے والے زائد العمر پولیس افسران کیلئے خوشخبری

امتحان نہ دے سکنے والے زائد العمر افسران کی عمر کی حد میں رعایت دے دی گئی
شائع 19 اکتوبر 2024 11:39am

پنجاب پولیس کے پی پی ایس سی کا امتحان نہ دے سکنے والے زائد العمرافسران کی عمر کی حد میں 5 سال کی رعایت دے دی گئی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سب انسپکٹرز اور اے ایس آئیز کی سیٹوں کے امتحان کیلئے عمر میں رعایت کی حد 35 سال سے بڑھا کر 40 سال کر دی گئی ہے۔

کرونا وبا و دیگرعوامل کی وجہ سے اوور ایج ہونے والے ہزاروں کانسٹیبلز اور ہیڈ کانسٹیبلز اس فیصلے سے مستفید ہونگے، جبکہ 1 ہزار سے زائد کانسٹیبلز اور ہیڈ کانسٹیبلز ایس آئی اور اے ایس آئی سیٹوں کیلئے کوالیفائی کر سکیں گے۔

راولپنڈی، منشیات فروشوں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید

ترجمان کا کہنا تھا کہ کانسٹیبلری کی بڑی تعداد نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے رابطہ کرکے مسئلہ کی نشاندہی کی تھی۔ آئی جی پنجاب نے متاثرہ پولیس ملازمین کو ریلیف دینے کے لئے سمری کیبنٹ کمیٹی کو ارسال کی۔

کیبنٹ کمیٹی کی منظوری کے بعد پی پی ایس سی امتحان کے لئے زائد العمر کانسٹیبلری کی عمر کی حد صرف ایک بار کے لئے 40 سال کر دی گئی۔ عمر کی حد میں رعایت کی یہ سہولت صرف اس بار ہونے والے پبلک سروس کمیشن امتحان کے لئے ہے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ کانسٹیبلز، اے ایس آئی اور سب انسپکٹر بننے کے لئے مقابلے کے امتحان کے لئے تیاری کریں، امتحان جلد ہو گا۔

پاکستان