Aaj News

ہفتہ, نومبر 30, 2024  
27 Jumada Al-Awwal 1446  

بلوچستان میں پولیو کے 3مزید کیس رپورٹ

پورے میں ملک میں 37 پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں
شائع 19 اکتوبر 2024 11:16am

بلوچستان میں پولیو کے 3مزیدکیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ نئے کیسز چمن ، پشین اورنوشکی کے اضلاع میں رپورٹ ہوئےہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان کے ضلع چمن سے 9 ماہ، پشین سے 18 ماہ اور نوشکی 5 پانچ سال بچہ پولیو وائرس کاشکارہوئے ہیں۔ قومی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق تینوں بچوں میں پولیو وائرس کی قسم ڈبلیو پی وی ون کی تصدیق ہوئی ہے۔

ملتان میں آتش بازی کے سامان میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق

بلوچستان میں رواں سال پولیو کے وائرس کا شکار بچوں کیسز کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔ سال 2024 میں بلوچستان کےضلع قلعہ عبداللہ میں 6،پشین میں3،کوئٹہ میں 3 ،چمن میں2،نوشکی ،ڈیرہ بگٹی،ژوب ،جھل مگسی،خاران اور قلعہ سیف اللہ میں پولیوکا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔

رواں برس پولیو کےباعث3 بچوں کی ہلاکت ہوئی، جبکہ پورے میں ملک میں 37 پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان