Aaj News

ہفتہ, اکتوبر 19, 2024  
15 Rabi Al-Akhar 1446  

ملتان میں آتش بازی کے سامان میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق

ریسکیو ٹیم کی جانب سے آپریشن کا عمل جاری ہے
شائع 19 اکتوبر 2024 08:42am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

ملتان کے علاقے دہلی گیٹ آغا پورہ میں آتش بازی کا سامان بنانے والے گھر میں دھماکے میں تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث مکان کی چھت گرنے سے خاتون سمیت 7 افراد ملبے تلے دب گئے، جن میں سے تین افراد کی لاشیں اور تین زخمیوں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔ جاں بحق افراد میں ریاض، منشا اور صفیہ بانو شامل ہے۔

جبکہ زخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ارسہ نامی خاتون تاحال ملبے تلے دبی ہوئی ہیں۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Blast

Multan

3 people died