Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ فیصل کالونی، شوہر کے ہاتھوں 3 ماہ کی حاملہ بیوی قتل، مقدمہ درج

میری بیٹی پرساس تشدد کرتی تھی اور کھانا نہیں دیتی تھی، مدعی مقدمہ
اپ ڈیٹ 19 اکتوبر 2024 04:56pm

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو قتل کردیا۔ لائبہ کا اپنے شوہرکے ہاتھوں قتل کامقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں درج کرلیاگیا۔

لواحقین نے دعوٰی کیا کہ تین ماہ کی حاملہ مقتولہ لائبہ کو گلے میں چھری مار کر قتل کیا گیا۔

لائبہ اور عبداللہ کی 22 جون 2024 کو شادی ہوئی تھی۔ مقتولہ کے والد کے مطابق میری بیٹی نے محبت کی شادی کی تھی۔ ملزم عبداللہ اور میری بیٹی ایک ساتھ کال سینٹر میں جاب کرتے تھے۔ مجھے داماد نے فون کرکے بتایا آپ کی بیٹی نے ہاتھ کاٹ لیا ہے، اسپتال پہنچا تو بیٹی کی گلا کٹی لاش ملی تھی۔

مقتولہ لائبہ کی بہن کا کہنا ہے کہ لائبہ کو اس کے شوہر نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے ملزم عبداللہ کو گرفتار کر کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ کی ساس لائبہ پر تشدد کرتی تھی اور کھانا بھی نہیں دیتی تھی، 17اکتوبر کو عبداللہ نے لائبہ کو چھوڑنے کی دھمکی دی تھی۔

18اکتوبر کو بیٹی کے سسر نے کال کرکے بتایا کہ لائبہ اور عبداللہ کاجھگڑا ہوگیا ہے اور لڑائی کے دوران لائبہ کو چھری لگ گئی ہے، ہم اسپتال پہنچے تو بیٹی لائبہ کی لاش مردہ خانےمیں پڑی تھی.

عبداللہ نےبتایاجھگڑے میں مجھ سے لائبہ کو چھری لگی، بیٹی 3 ماہ کی حاملہ بھی تھی،بچہ بھی ضائع ہوگیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ماں کے اکسانے پر عبداللہ نےلائبہ کو قتل کیا، پولیس کے مطابق واقعہ کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد موت کی وجہ معلوم ہوگی۔

پاکستان