Aaj News

ہفتہ, اکتوبر 19, 2024  
15 Rabi Al-Akhar 1446  
لائیو

آئینی ترمیم: وفاقی کابینہ، سینیٹ، قومی اسمبلی کے اجلاس آج دوبارہ ہوں گے

قومی اسمبلی کا اجلاس تاخیر کا شکار، ساڑھے نوبجے کے بجائے 12 بجے ہوگا۔
اپ ڈیٹ 19 اکتوبر 2024 10:30am

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس تاخیر کا شکار ہوگیا، اجلاس آج صبح ساڑھے نو بجے ہونا تھا جو اب 12 بجے ہوگا۔ اجلاس آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے آئینی ترمیم کے مسودے کو منظور کرلیا تھا جس کے بعد فوراً وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کیا گیا۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منظوری دیئے بغیر ختم ہو گیا تھا۔

قومی اسمبلی اورسینیٹ کے اہم اجلاس آج دوبارہ ہوں گے۔ جمعہ کو دونوں ایوانوں کے اجلاسوں میں آئینی ترامیم پیش نہ کی جاسکیں۔ سینیٹ اجلاس دن گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

قومی اسمبلی کااجلاس سہ پہرتین بجے ہوگا۔ دونوں ایوانوں میں آئینی ترامیم منظوری کے لیے پیش کیے جانے کاامکان ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کا 9 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ اجلاس کے ایجنڈا پر آئینی ترمیم موجود نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق اتفاق ہونے کی صورت میں آئینی ترمیم سپلیمنٹری ایجنڈا کے طور پر لائی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ آئینی ترمیم کے لئے معمول کا ایجنڈا معطل کرنے کی تحریک منظور کروائی جائے گی، لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی ترمیمی بل پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

ایجنڈے کے مطابق لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی ترمیمی بل منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا، جنرل سیلز ٹیکس اکٹھا کرنے میں بے قاعدگیوں بارے توجہ دلاو نوٹس شامل ہے۔

پاکستان ریلویز کی طرف سے ملازمین کو ماہانہ تنخواہوں کی بروقت ادائیگی میں ناکامی بارے توجہ دلاو نوٹس بھی شامل، ایجنڈا

پاکستان

26th Constitutional Amendment