Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئینی ترمیم پر اتفاق رائے ہوچکا ہے، بلاول کا دعویٰ

آئین سازی اپنی سیاسی طاقت پر کر کے دکھائیں گے، بلاول
شائع 18 اکتوبر 2024 05:22pm

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ آئینی ترمیم پر پیپلز پارٹی، جمعیت علمائے اسلام (ف) اور ن لیگ میں اتفاق ہوگیا ہے۔

پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین سازی اپنی سیاسی طاقت پر کر کے دکھائیں گے، آئینی ترمیم پر اتفاق رائے ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی پی پی، جے یو آئی اور ن لیگ میں اتفاق ہوا ہے، مولانا کے جائز مطالبات کل وزیراعظم کے سامنے رکھے، امید کرتاہوں کہ وزیراعظم کل کرائی گئی یقین دہائی پرعملدرآمد کریں گے۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ سیاسی اتفاق رائے سے 26 ویں آئینی ترمیم منظور کرکے میثاق جمہوریت میں عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کریں۔

پاکستان

اسلام آباد

proposed constitutional amendments

26th Constitutional Amendment