Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیف الیکشن کمشنرکی زیرصدارت اہم مشاورتی اجلاس ختم، معطل ارکان کی بحالی کی تجویز

قانونی ٹیم نے مخصوص نشستوں پر معطل ارکان کے معاملے میں الیکشن ایکٹ پرعمل کرنےکی حتمی تجویزدے دی ہے، ذرائع
شائع 18 اکتوبر 2024 04:04pm

چیف الیکشن کمشنرکی زیرصدارت مخصوص نشستوں پر معطل ارکان کے معاملے پر اہم مشاورتی اجلاس ختم ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم نےالیکشن ایکٹ پرعمل کرنےکی حتمی تجویزدے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم نے واضح کیا کہ پارلیمنٹ کےمنظورکردہ قوانین پرعملدرآمد ہرادرےپرلازم ہے۔

ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم نے بریف کیا کہ ایکٹ میں ترمیم منظوری کےبعد سپریم کورٹ کا حکم غیر موثر ہو جاتا ہے، قانونی ٹیم نے مخصوص نشستوں پر معطل ارکان کی بحالی کی تجویز دے دی۔

ذرائع کے مطابق کمیشن تجاویز پر حتمی فیصلہ کرے گا۔ خیال رہے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم اورفیصلہ کن اجلاس ہوا۔ جس میں اسپیکرزخطوط پربلائے گئے اجلاس میں مخصوص نشستوں سے متعلق قانونی ٹیم سے مشاورت ہوئی۔

اجلاس میں اسپیکر خطوط کاجائزہ لینے کے ساتھ قانونی ٹیم نے بریفنگ دی۔ اس سے قبل ذرائع کا امکان ظاہر کیا تھا کہ یہ اجلاس حتمی ہوگا اورفیصلہ کے بھی امکانات ہیں۔

الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں الاٹ کردی تھیں جن میں 15مسلم لیگ ن 4 پیپلزپارٹی اور3 جے یوآئی ف کے حصے میں آئیں تھیں لیکن سپریم کورٹ فیصلہ کے بعدخالی یا متنازع قراردیا گیا۔

ECP