Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملتان میں دوسرے ٹیسٹ میں ساجد خان کا منفرد انداز میں جشن کے چرچے

کبڈی سے متاثر ہوں،، بچپن سے ہی ایسے ہی جشن مناتا ہوں، ساجد خان
اپ ڈیٹ 18 اکتوبر 2024 04:47pm

ملتان میں دوسرے ٹیسٹ میں ساجد خان کا منفرد انداز میں جشن کے چرچے ہورہے ہیں۔ آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرارپائے ہیں۔

ساجد خان نے بتایا کہ وہ کبڈی سے متاثر ہیں اور بچپن سے ہی ایسے ہی جشن مناتا ہوں۔ ساجد خان کا جیت کا منفرد جشن مونچھوں کو تاؤ، آنکھوں میں ایگریشن، اوروکٹ لینے کے بعد پٹ میں ہاتھ ہے۔

ساجد خان انگلش بیٹرز پر قہر بن کر ٹوٹے۔ پہلی اننگز میں سات اور دوسری میں دو وکٹیں لیں۔ لوگ اسٹائل بھی کاپی کرنے لگے۔ ساتھ ہی ساجد خان نے ٹیم سے باہرہونے کا شکوہ بھی کیا۔

پاکستان

cricketer