Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی اسپنرز نے پاکستان ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کو غلط ثابت کردیا

دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دی ہے
شائع 18 اکتوبر 2024 12:39pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سے قبل پاکستان کی اسپن بولنگ پر سوالات اٹھائے جا رہے تھے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کی جانب سے اسپنرز پر بیان سامنے آیا تھا۔

اظہر محمود نے بنگلادیش سیریز کے دوران کہا تھا کہ پاکستان کے پاس بیس وکٹیں لینے والے اسپنر موجود نہیں ہیں۔

مگر اسپنرز کی حالیہ کارکردگی نے اظہر محمود کے بیان کو غلط ثابت کر دیا ہے۔

دوسرے ٹیسٹ میں ساجد خان اور نعمان علی نے انگلینڈ کے بیس کھلاڑی آؤٹ کر کے نئی تاریخ بھی رقم کی ہے۔

واضح رہے ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دی ہے۔

Pakistan Cricket Team

multan test

azhar mehmood

pakistan spin bowlers