Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے حکومت نے امریکی صدر کو خط لکھ دیا

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی کے کیس کی سماعت جسٹس سرداراعجازاسحاق نے کی۔
اپ ڈیٹ 18 اکتوبر 2024 02:08pm

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی کے کیس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے انکشاف کیا کہ حکومت نے ڈاکٹر عافیہ کی سزا معافی کے لیے امریکی صدر کو خط لکھ دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل پیش ہوئے۔

انہوں نے جسٹس سرداراعجازاسحاق کو بتایا کہ وزیراعظم نے امریکی صدر کوعافیہ صدیقی کےحوالے سے خط لکھا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عافیہ کی بہن فوزیہ صدیقی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے۔

واضح رہے کہ ادھر واشنگٹن میں بھی ڈاکٹر عافیہ کے معاملے پر حالیہ دنوں میں بڑی پیش رفت سامنے آئی تھی۔ ایک امریکی جج نے امریکی اہلکاروں پر حملے کے الزام میں سزا پانے والی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی قانونی ٹیم کو نئے اور خفیہ شواہد تک رسائی کی اجازت دے دی ہے جو ممکنہ طور پر معافی کی درخواست کیلئے اچھی علامت ہے۔

مزید پڑھیں:

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ پھر جنسی زیادتی کا انکشاف

ڈاکٹر عافیہ کو جیل میں 2 بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف

پاکستان

America

Dr. Afia