Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مجوزہ آئینی ترمیم: قومی اسمبلی اجلاس کا وقت تبدیل، آج شام 6 بجے طلب

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ایجنڈے میں آئینی ترمیم بل شامل نہیں ہے۔
اپ ڈیٹ 18 اکتوبر 2024 09:57am

قومی اسمبلی اجلاس کا شیڈول تبدیل کرکے صبح 11 کے بجائے آج (جمعہ) شام 6 بجے اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت منعقد ہوگا۔

اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ اجلاس کے ایجنڈا پرآئینی ترمیم موجود نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق اتفاق ہونے کی صورت میں آئینی ترمیم سپلیمنٹری ایجنڈا کے طورپرلائی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ آئینی ترمیم کے لئے معمول کا ایجنڈا معطل کرنے کی تحریک منظور کروائی جائے گی۔ علاوہ ازیں ایجنڈا کے مطابق ڈیپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل2024 قانون سازی کے لئے پیش ہوگا۔

ایجنڈے میں اوورسیز پاکستانیوں کی املاک کے تحفظ کے لئے خصوصی عدالت کے قیام کا قانون، نیشنل کمیشن آن دا سٹیٹس آف ویمن ترمیمی بل2024، پاکستان انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اینڈ ایسٹ منیجمنٹ اتھارٹی بل2024، بائیولوجیکل اینڈ ٹوکسن ویپن کنونشن عملدرآمدی بل2024 منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

ایجنڈے میں پاکستان ریلویز کی طرف سے ملازمین کو ماہانہ تنخواہوں کی بروقت ادائیگی میں ناکامی بارے توجہ دلاو نوٹس بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ آئینی ترمیم کی منظوری تاحال کئی رکاؤٹ سے دوچار ہے۔ خصوصی پارلیمانی کمیٹی، وفاقی کابینہ، سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج طلب کرلیے گئے۔

پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس صبح گیارہ بجے ہوگا، اجلاس میں اتفاق رائے کے بعد ترمیم کو وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ جبکہ سینیٹ کا اجلاس آج 2 بجے ہوگا جس میں 7 نکاتی ایجنڈا شامل ہے، آئینی ترمیمی بل سینیٹ اجلاس کے ایجنڈا کا حصہ نہیں ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے منظوری کے بعد ترامیم کو سینیٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس پہلے صبح گیارہ بجے طلب کیا گیا تھا لیکن اب اجلاس شام چھ بجے ہوگا۔

قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد قانون کو دستخط کے لیے صدر مملکت کے بعد بھیجا جائے گا۔ ادھر وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اہم مشاورتی اجلاس بھی ہوا۔ وزیراعظم نے آئینی ترمیم پر رہنماؤں کو اعتماد میں لیا، اتحادیوں نے وزیراعظم کو حمایت کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

پاکستان

Constitutional amendment

proposed constitutional amendments

26th Constitutional Amendment