Aaj News

جمعہ, اکتوبر 18, 2024  
14 Rabi Al-Akhar 1446  

حکومتی مسودہ کسی صورت قبول نہیں، مولانا کی مذاکرات کا عمل بھی روکنے کی دھمکی

آپ کا رویہ بدمعاشی کاہوگا توہم بھی وہی کریں گے، سربراہ جے یو آئی
شائع 18 اکتوبر 2024 08:36am

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مجوزہ آئینی ترمیم پر حکومت کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے مذاکرات کا عمل روکنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی مسودہ ہمیں کسی صورت قبول نہیں جبکہ ہم نے پوری فراخدلی سے حکومت سے مذاکرات کیے اور آئینی ترمیم پر مشاورت کاعمل جاری ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کچھ چیزوں پر مشاورت کی ضرورت ہے، خصوصی کمیٹی میں نمائندگی بڑھائی جائے، اوچھے ہتھکنڈے جاری رہے تو مذاکرات کاعمل روک دیں گے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ آپ کا رویہ بدمعاشی کاہوگا توہم بھی وہی کریں گے، ایسانہیں ہوسکتا کہ آپ ہماری سنجیدگی کا مذاق اڑائیں۔

اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا کہ ہم مولاناصاحب کےساتھ مل کرآگےبڑھ رہےہیں، ہمارے ایم این ایز کو اٹھایا جا رہا ہے، مولانا سے بہت سی چیزوں پراتفاق کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پھرملاقات ہوگی،باقی مشاورت مکمل ہوگی، ہم پھر کسی آئینی ترمیم کا حصہ نہیں ہوں گے،حکومتی رویے پربہت زیادہ تحفظات ہیں، حکومت کی جانب سے آج ایک ڈرافٹ دیاگیاہے۔

پاکستان

Constitutional amendment

proposed constitutional amendments

26th Constitutional Amendment