Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی اور طلبہ کا احتجاج، تعلیمی ادارے بند، دفعہ 144 نافذ

پاکستان تحریک انصاف نے کل کے احتجاج کیلئے مقام کا اعلان کردیا
اپ ڈیٹ 17 اکتوبر 2024 09:14pm

لاہور کے نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ ذیادتی کے معاملے پر طلبہ نے احتجاج کا اعلان کر دیا۔ جبکہ پی ٹی آئی بھی کل آئینی ترمیم کے معاملے پر احتجاج کرئے گی۔

پی ٹی آئی رہنما شیخ امتیاز محمود کہتے ہیں کہ پی آئی کل آئینی ترمیم کے معاملے پر احتجاج کرئے گی، ٹی آئی کا احتجاج لبرٹی گول چکر پر ہوگا، حماد اظہر کی ہدایت پر 2 بجے احتجاج کیا جائے گا۔

جبکہ لاہور کے نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ ذیادتی کے معاملے پر طلبہ نے احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی اور طلبہ کے احتجاج کے پیش نظر حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلوس اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

پابندی کا اطلاق جمعہ 18 اکتوبر سے ہفتہ 19 اکتوبر تک ہو گا۔ دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن محکمہ داخلہ پنجاب نے جاری کیا ہے۔

ادھر ممکنہ احتجاج کے پیش نظر کل پنجاب بھرمیں تمام کالجز اور یونیورسٹیز بند رہیں گے، محکمہ ہائر ایجوکیشن نےچھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

پاکستان

lahore

students

Pakistani student

University Students

Students Protest