Aaj News

جمعرات, اکتوبر 17, 2024  
13 Rabi Al-Akhar 1446  

سمندر پار پاکستانیوں کی پراپرٹی کے لیے خصوصی عدالت کے قیام کا بل منظور

اوور سیز کے حوالے سے یہ بہت اچھا بل ہے، سینیٹر عرفان صدیقی
شائع 17 اکتوبر 2024 05:14pm

سمندر پار پاکستانیوں کی پراپرٹی کے لیے خصوصی عدالت کے قیام کا بل اتفاق رائے سے سینیٹ میں منظور کرلیا گیا۔

بل وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی جانب سے ایوان میں پیش کیا گیا، چوہدری سالک نے کہا کہ بل کے تحت سمندر پار پاکستانیوں کے پراپرٹی تنازعات نوے روز میں حل ہوں گے جبکہ اراکین سینیٹ کی جانب سے ایوان میں بل کی حمایت کی گئی۔

سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے حوالے سے یہ بہت اچھا بل ہے، سمندر پار پاکستانیوں نے تین ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر بھیجی ہیں۔

بل کی منظوری پر چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی ایوان کو مبارکباد پیش کی۔

Senate Meeting

Overseas Pakistani

Senate of Pakistan

Senate Standing Committee on Law and Justice