Aaj News

جمعرات, اکتوبر 17, 2024  
13 Rabi Al-Akhar 1446  

عظمیٰ بخاری نے نجی کالج کا معاملہ ’پی ٹی آئی‘ کا پروپیگنڈا قرار دے دیا

تحریک انصاف کے آفیشل پیج سے طلباء کو اشتعال کی ترغیب دی گئی، وزیراطلاعات
شائع 17 اکتوبر 2024 03:50pm

وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے نجی کالج معاملے میں جعلی معلومات پھیلائیں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، تحریک انصاف کے ایسے پروپگنڈے کا مریم نواز اور میں خود متعدد بار شکار ہو چکے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ تحریک انصاف کے آفیشل پیج سے طلباء کو اشتعال کی ترغیب دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ انصاف سٹوڈنٹ ونگ کے لوگ مار دھاڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث پائے گئے ہیں جن کی ویڈیوز بھی موجود ہیں۔۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آپ کی جماعت نے پلاننگ کے تحت ایک بچی اور اس کے خاندان کی عزت اچھالی۔

عظمی بخاری نے کہا کہ ایک گھٹیا مہم کے بعد طلبہ کو احتجاج کیلئے نکالا گیا، کسی کو پنجاب میں امن و امان خراب کرنے یا اشتعال پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جھوٹی معلومات پھیلانے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہو گی۔

پاکستان