معیشت میں ٹیکسوں کا حصہ 13.5 فیصد تک پہنچانا چاہتے ہیں، وزیرخزانہ
موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات کو کم سے کم کرنا چاہتے ہیں، محمد اورنگزیب
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معیشت میں ٹیکسوں کا حصہ 13.5 فیصد تک پہنچانا چاہتے ہیں۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے ٹیکسیشن، توانائی اور ایس او ای کے محاذوں پر وسیع البنیاد اصلاحات جاری رکھنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات کو کم سے کم کرنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیکس اصلاحات خوش آئند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں توانائی کی اصلاحات قابل تعریف ہیں۔۔۔۔۔پاکستان کے ساتھ سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔
پاکستان
مقبول ترین
Comments are closed on this story.