Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہد کھانے لیکن ادائیگی نہ کرنے پر اہلکار نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھا

دکاندار نے مفت خوری کی ویڈیو بنا کر وائرل کردی.
شائع 17 اکتوبر 2024 02:27pm

لاہورمیں شہد کھانے کا شوقین پولیس اہلکار نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ پولیس اہلکار نےشہد فروش سے شہد خریدا لیکن قیمت دینے سے انکار کرتا رہا۔۔ ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس افسران نے نوٹس لیتے ہوئے اسے معطل کردیا۔

بھاٹی گیٹ پولیس اسٹیشن میں تعینات رشید نامی پولیس اہلکار نے سڑک کنارے بیٹھے شہد فروش سے ایک ڈبہ شہد لیا۔ شہد فروش قیمت ادا کرنے پر اسرار کرتا رہا لیکن پولیس اہلکار اسے قیمت دینے پر انکاری رہا اور کہا کہ اگلی بار شہد کی قیمت ادا کرے گا۔

دکاندار اصرار کرتا رہا کہ چچا تم نے شہد لیا ہے، سب دیکھ رہے ہیں پیسے دو۔ دکاندار نے مفت خوری کی ویڈیو بنا کر وائرل کردی۔

ویڈیو سامنے آنے پر ڈی آئی جی آپریشنز نے اہلکار کو معطل کردیا اوراسے نوکری سے برخاست کرنے کی کارروائی شروع کردی۔

پاکستان

Punjab police