مجوزہ آئینی ترمیم، پارلیمانی کمیٹی کا خصوصی اجلاس آج پھر بے نتیجہ ختم
مجوزہ آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق رائے کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا خصوصی اجلاس آج پھر بے نتیجہ ختم ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کل اجلاس دوبارہ ساڑھے بارہ بجے ہوگا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ کمیٹی کا اجلاس کل ساڑھے بارہ بجے دوبارہ ہوگا، کمیٹی آج بھی کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی۔
انہوں نے کہا کہ دو دن تک کسی حتمی نتیجے پرپہنچ آئیں گے، پی ٹی آئی نے اپنی تجاویزآج بھی نہیں دیں۔ سینیٹرعرفان صدیقی نے دعوی کیا کہ اتفاق رائے کے قریب پہنچ چکے ہیں بس ایک پھونک مارنے کی دیرہے جو کمیٹی نے مارنی ہے۔
شیری رحمان نے بتایاکہ پی پی اورجے یو آئی کا ڈرافٹ مکمل ہوچکا ہے،سب کی گزارشات سن کراگے چلیں گے۔ جے یو آئی ف کے سینیٹر کامران مرتضی کا کہنا ہے کہ سوائے ایک آدھ چیزکہ باقی پرسب نے جے یو آئی کا اسلام قبول کیا ہے۔
Comments are closed on this story.