Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شادی والے دن دلہن اپنے دلہا سے ہمیشہ کیلیے محروم ہوگئی

پولیس نے بچانے کی کوشش کی مگر دولہا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا
اپ ڈیٹ 17 اکتوبر 2024 02:43pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

شادی کی خوشی مان پڑ گئی جب دولہا اپنی زندگی کی نئی شروعات کرنے سے قبل جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی والے روز دولہا کی کسی انجان شخص کے ساتھ بحث ہوگئی جس کے بعد اس نے پستول نکلا کر اسے اسی وقت فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق 37 سالہ ٹائریک برٹن کو 12 اکتوبر بروز ہفتہ نارتھ کیرولائنا کے گرینسبورو میں باربر پارک ایونٹس سینٹر میں اپنی ہی شادی کے استقبالیہ کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

ایسا گاؤں جہاں شادی والے دن دولہا کو دلہن کے گھر بھیج دیا جاتا ہے

فائرنگ کے واقعے کے بعد جائے وقوعہ کے قریب پولیس کو طلب کیا گیا جہاں ٹائریک برٹن کو کار پارکنگ میں گولیوں کے متعدد زخموں کے ساتھ پایا گیا۔ پولیس اہلکاروں کی کئی کوششوں کے باوجود دولہا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹائرک کچھ لینے کے لیے اپنی شادی کے استقبالیہ سے باہر نکلا۔ وہاں ایک شخص نے اس کا پیچھا کرنا شروع کیا اور جب دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تو مشتبہ شخص نے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

پشاور میں شادی کی رات دلہن پر اسرار طور پر جاں بحق، دولہا بے ہوش

دولہے کی بہن برٹنی نے میڈیا کو بتایا کہ ٹائرک اس مشکوک شخص کو نہیں جانتا تھا اور نہ ہی ان کے درمیان کبھی ملاقات ہوئی۔

برٹنی نے مزید کہا کہ یہ میرے بھائی کی زندگی کا سب سے خوشگوار لمحہ تھا جو کہ ایک المناک واقعے میں تبدیل ہوگیا۔

Shot Dead

groom died