Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

نو مئی کیس، گنڈا پور اور اسد عمر کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج

عدالت نے راجہ بشارت کی ضمانت منظورکرلی
شائع 17 اکتوبر 2024 01:58pm

فیصل آباد میں انسداد دہشت گردی عدالت میں نو مئی مقدمہ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور اسد عمر کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں9مئی مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق عدالت نے علی امین گنڈا پور اور اسد عمر کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ضمانتیں عدم پیروی کی بنا پر خارج کی گئیں جبکہ عدالت نے راجہ بشارت کی ضمانت منظورکرلی،

پاکستان