Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنگلورو ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کیخلاف بھارتی بیٹرز ہوم گراؤنڈ میں 46 رنز پر ڈھیر

نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری نے پانچ اور ولیم نے چار وکٹیں حاصل کیں۔
شائع 17 اکتوبر 2024 01:29pm

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان بنگلورو میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں چھیالیس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

انڈین کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا لیکن نیوزی لینڈ کے بولرز نے بھارتی بیٹرز کے پرخچے اڑا دیے۔

بنگلورو میں بھارتی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر کم ترین اسکور پر آؤٹ ہوئی ہے، بھارت کے 9 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکے۔

ویرات کوہلی سمیت پانچ کھلاڑی کھاتہ ہی نہ کھول سکے۔

نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری نے پانچ اور ولیم نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

Indian cricket team

TEST MATCHES

india vs newzealand