Aaj News

جمعرات, اکتوبر 17, 2024  
13 Rabi Al-Akhar 1446  

آئینی ترمیم کا معرکہ فیصلہ کن مرحلے میں داخل، پارلیمنٹ ہاؤس میں اہم سرگرمیاں

وزیراعظم نے اتحادیوں کو ظہرانہ دے دیا، اسپیکر ایاز صادق نے بھی پارلیمانی رہنماوں کو طلب کرلیا۔
شائع 17 اکتوبر 2024 12:54pm

چھبیسویں آئینی ترمیم کا معرکہ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ عدالتی اصلاحات کے بعد حکومت چھبیسویں آئینی ترامیم سے متعلق دیگر امور پر بھی اتفاق رائے کے لیے سرگرم ہے اور اس سلسلے میں مذاکرات بھی جاری ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے حکومتی اتحادیوں کے اعزازمیں پارلیمنٹ ہاوس میں ظہرانہ دے رہے ہیں، جس میں 26 ویں ترمیم منظوری سے متعلق حکمت عملی طےکی جائے گی۔

دوسری جانب اسپیکرایازصادق نے پارلیمانی رہنماؤں کوقومی اسمبلی اجلاس سے قبل طلب کیا ہے جس میں اپوزیشن کے پارلیمانی نمائندوں کومدعو کیا گیا۔ اجلاس میں ایجنڈے اورشیڈول کی منظوری دی جائے گی۔

حکومت اور اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس بھی شیڈول ہیں جس میں دونوں جانب سے 26ویں آئینی ترمیم سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

آج اچھی اور بڑی خبروں کا دن ہے،عرفان صدیقی

علاوہ ازیں سینیٹرعرفان صدیقی نے آج اچھی اور بڑی خبروں کا دن قرار دیتے یوئے کہا کہ توقع ہے تمام مسودوں کو یکجا کیا جائے گا

شیری رحمان کہتی ہیں کہ کوشش ہے جے یو آئی کے مسودے کے ساتھ ہم آہنگی ہوجائے، تحریک انصاف نے ابھی تک اپنا مسودہ کمیٹی کا پیش نہیں کیا، فاروق نائیک نے فیصلے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

دوسری جانب بیرسٹر گوہر کہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اپنا مسودہ دیں گے، عمر ایوب نے دعویٰ کیا کہ، ہمارے لوگوں کو نقد رقم کی آفر ہو رہی ہیں، پی ٹی آئی والوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں

پاکستان

proposed constitutional amendments

26th Constitutional Amendment