پی ٹی آئی کا جمعہ کو ضلعی سطح پر احتجاج کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی نے جمعہ کو ضلعی ہیڈکوارٹرز میں آئین میں ترمیم کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔
بدھ کو پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں آئینی ترمیم کے حکومتی منصوبے کی بھرپور مزاحمت کا فیصلہ کیا گیا، آئین میں ترمیم کے خلاف جمعہ کو ملک گیر سطح پر شدید احتجاج کا اعلان کیا گیا۔
اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے بنیادی حقوق کی اوراہلِ خانہ اور تحریکی قائدین کی رسائی کی فوری بحالی کی جائے۔
آئینی ترامیم کی منظوری: حکومت اور اپوزیشن کے نمبرز سامنے آگئے
کمیٹی کی جانب سے تمام ریجنز کو تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز پر نمازِ جمعہ کے بعد بھرپور پرامن احتجاج کی ہدایت کی گئی، آئین کی بالادستی پر یقین رکھنے والے تمام طبقات کو پرامن احتجاج میں شرکت کی اپیل کی گئی۔
اجلاس میں پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں ترمیم کا رستہ روکنے کیلئے بھی ہر ممکن کوشش پر اتفاق کیا گیا۔
سیاسی کمیٹی کی جانب سے بانی چیئرمین کی بہنوں علیمہ خانم اور عظمیٰ خانم کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا، گرفتار قائدین، کارکنان اور اراکینِ پارلیمان کی فوری رہائی پر بھی زور دیا گیا۔
Comments are closed on this story.