Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

احتجاجی طالبعلم کے دھکا دینے سے نجی کالج کا گارڈ بجلی کی تاروں سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوٹس لے لیا۔
شائع 16 اکتوبر 2024 04:06pm

گجرات میں دوران احتجاجی طالبعلم کے دھکا دینے سے نجی کالج کا گارڈ بجلی کی تاروں سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی۔

پولیس کے مطابق گجرات میں نجی کالج کے گارڈ کا بجلی کی تاروں سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے کے معاملے پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوٹس لے لیا۔

آئی جی پنجاب نے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ڈی پی او گجرات کو واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے تشدد، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم بھی دیا ہے جبکہ دھکا دینے والا طالب علم پولیس حراست میں ہے۔

پاکستان