Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

رینکنگ فائٹ جیتنے کے بعد باکسر محمد وسیم کی کوئٹہ آمد، پرتپاک استقبال

صوبائی مشیر کھیل مینہ مجید، سیکرٹری کھیل طارق قمر بلوچ اور ڈائریکٹر جنرل کھیل یاسر بازئی نے ان کا استقبال کیا
شائع 16 اکتوبر 2024 02:58pm

کوئٹہ: مالٹا میں ہونے والی رینکنگ فائٹ جیتنے کے بعد باکسر محمد وسیم کی کوئٹہ آمد پہنچ گئے جہاں صوبائی مشیر کھیل مینہ مجید، سیکرٹری کھیل طارق قمر بلوچ اور ڈائریکٹر جنرل کھیل یاسر بازئی نے ان کا استقبال کیا۔

ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد وسیم نے کہا کہ پرتپاک استقبال پر حکو مت بلوچستان کا شکر گزار ہوں، مستقبل میں ورلڈ ٹائٹل پاکستان لے کر آئوں گا، کوئٹہ ورلڈ رینکنگ کی فائٹ جیتنے پر خوش ہوں۔

صوبائی مشیر کھیل مینہ مجید نے کہا کہ شاہ زیب کے بعد محمد وسیم نے بھی ملک کا نام روشن کیا، بلوچستان میں بہت سے ٹیلنٹ ہے، نوجوانوں کو ہر لحاظ سے سپورٹ کیا جائے گا، نوجوانوں کی کھیلوں کی ہر ضرورت پوری کی جائے گی ۔

مشیر برائے کھیل نے کہا کہ وسیم فزند بلوچستان ہیں جس نے بلوچستان کا نام روشن کیا ہیں، وسیم جیسے باصلاحیت کھلاڑی بلوچستان کا مثبت رخ ہیں،وزیر اعلی کے احکامات کو دیکھتے ہوئے نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان میں آگے لے کر آنا ہیں۔

واضح رہے کہ محمد وسیم نے مالٹا میں منعقدہ ورلڈ باکسنگ فیڈریشن (ڈبلیو بی ایف) کی رینکنگ فائٹ میں جارجیا کے باکسر کو شکست دی۔ کوئٹہ، چار اکتوبر کو مالٹا میں ہونے والے مقابلے میں جارجیا کے جابا میمیشیشی کو محمد وسیم نے تیسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کیا تھا

پاکستان

quetta