Aaj News

بدھ, اکتوبر 16, 2024  
12 Rabi Al-Akhar 1446  

اسٹاک ایکسچینج میں خریداری کا رجحان، 100 انڈیکس 600 پوائنٹس بڑھ گیا

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے دوران سرمایہ کار پرامید نظر آئے
شائع 16 اکتوبر 2024 12:46pm

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے جاری سربراہ اجلاس کے دوران سرمایہ کار پرامید نظر آئے جس کے نتیجے میں خریداری کا رجحان بڑھ گیا، کاروبار کے ابتدائی سیشن کے دوران بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

صبح 10 بجکر 40 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 627.41 پوائنٹس یا 0.73 فیصد اضافےسے 86,467.75 پوائنٹس پر جاپہنچا۔

آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کیمیکل، کمرشل بینکوں، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں اور او ایم سیز سمیت اہم شعبوں میں خریداری دیکھی گئی۔ او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی ایس او، حبکو اور ایچ بی ایل سمیت انڈیکس ہیوی اسٹاک میں گرین ٹریڈنگ ہوئی۔

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت (سی ایچ جی) کا دو روزہ اجلاس جاری ہے۔ تقریب میں 7 وزرائے اعظم، ایک نائب صدر، ایک وزیر خارجہ اور دیگر سینئر رہنما نے شرکت کی ہے۔

گزشتہ روز منگل کو کے ایس ای 100 انڈیکس 578.96 پوائنٹس یا 0.68 فیصد اضافے سے 85,840.34 پر بند ہوا تھا۔

پاکستان

stock market

Pakistan Stock Exchange (PSX)