Aaj News

بدھ, اکتوبر 16, 2024  
12 Rabi Al-Akhar 1446  

دوسرے ٹیسٹ کا دوسرا دن: انگلش باؤلرز کا کم بیک، پاکستان کے 8 کھلاڑی آؤٹ

انگلینڈ کی جانب سے برائیڈن کارس اور میتھیو پوٹس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
شائع 16 اکتوبر 2024 12:42pm

انگلینڈ کے خلاف ملتان میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کھانے کے وقفے تک 8 وکٹوں کے نقصان پر 358 رنز بنالیے ہیں، عامر جمال 37 اور نعمان علی 29 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

ملتان میں کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں اپنی ادھوری پہلی اننگز کا آغاز 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز پر کیا تو محض 5 رنز کے آضافے پر وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 41 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ آغا سلمان 31، ساجد خان 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، عامر جمال 37 اور نعمان علی 29 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے برائیڈن کارس اور میتھیو پوٹس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز کا آغاز کیا تو عبداللہ شفیق ایک مرتبہ پھر ناکامی کی تصویر بنے نظر آئے اور محض 7 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے، کپتان شان مسعود 3 اور سعود شکیل 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، گرین شرٹس نے ابتدائی 2 وکٹیں محض 19 رنز پر گنوادیں۔

بعدازاں صائم اور کامران نے 149 رنز کی پارنٹرشپ قائم کرکے پاکستان کا اسکور مستحکم کیا تاہم صائم 77 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔

ڈیبیو پر سنچری بنانے والے کامران غلام 118 رنز کی اننگز کھیل کر ٹاپ اسکورر رہے۔ محمد رضوان 37 اور سلمان آغا 5 رنز سے کل اننگز کو آگے بڑھائیں گے۔

پاکستان

Pakistan Cricket Team