Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئینی ترمیم کیلئے بلائے گئے اجلاس پر پی ٹی آئی متحرک

پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت نے اجلاس طلب کرلیا۔
شائع 16 اکتوبر 2024 12:19pm

آئینی ترمیم کے حوالے سے قومی اسمبلی اجلاس کا معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے سر جوڑ لیے، پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت نےآج پارٹی اجلاس طلب کر لیا۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان آج نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت نے اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئنی ترمیم کیلئے بلائے گئے اجلاس پر ردعمل دینے کیلئے مشاورت کی جائے گی، پاکستان تحریک انصاف پنجاب قیادت نے اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سے تجاویز مانگ لیں۔

رائع کے مطابق مشاورت کیلئے پارٹی کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس زوم میٹنگ پر منعقد کیا جائے گا، اجلاس میں 18، 19 اکتوبر کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

پاکستان

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

proposed constitutional amendments