Aaj News

بدھ, اکتوبر 30, 2024  
26 Rabi Al-Akhar 1446  

شہباز شریف کی تاجک وزیراعظم سے ملاقات، ’تجارت کو فروغ دیں گے‘

بطور برادر، ممالک کے ساتھ دوستی اور تعاون کا پائیدار رشتہ ہے، شہباز شریف
شائع 15 اکتوبر 2024 05:26pm

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان آئے تاجکستان کے وزیراعظم قاہررسول زادہ نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔

دوران ملاقات وزیراعظم شہباز شریف نے ایس سی او سمٹ میں تاجکستان کی تعمیری شراکت کو سراہا۔

پاکستان میں سرمایہ کاری جاری رکھنے، اسٹریٹجک تعاون بڑھانے کا چینی اعلان

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بطور برادر، ممالک کے ساتھ دوستی اور تعاون کا پائیدار رشتہ ہے۔

وزیراعظم نے جولائی میں دوشنبہ کے اپنے دورے کا بھی ذکر کیا اور دو طرفہ تعلقات کی مثبت سمت کی جانب پیشرفت پر اظہار اطمینان کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں میں تعاون کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد، استقبال ڈی جی ساؤتھ ایشیا نے کیا

تاجک وزیراعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور اپنے وفود کے پرتپاک استقبال اور شاندارمہمان نوازی پر اظہار تشکر کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت کوفروغ دیں گے۔

PM Shehbaz Sharif

SCO SUMMIT

tajikistan prime minister