Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور کے تعلیمی اداروں میں طالبات کی ہراسگی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے درخواست دائر

لاہور ہائیکورٹ حکومت پنجاب کو زیر تعلیم طالبات کے تحفظ کو یقینی بنانے کا حکم دے، درخواست گزار
شائع 15 اکتوبر 2024 01:28pm

لاہور کے تعلیمی اداروں میں طالبات کیساتھ پیش آنے والے واقعات کی تحقیقات کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست شہری اعظم بٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب یونیورسٹی میں بچی کی مبینہ خودکشی کا واقع سامنے آیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ مقامی سرکاری یونیورسٹی میں طالبات نے ہراساں کیے جانے کیخلاف احتجاج کیا، نجی کالج میں بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی پر بھی احتجاج کیا گیا، پنجاب کے دیگر تعلیمی اداروں میں طالبات کی ہراسگی کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ان واقعات پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ہے، طالبات کا تحفظ کرنا حکومت پنجاب کی ذمہ داری ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت تعلیمی اداروں میں طالبات کی ہراسگی کے واقعات کی تحقیقات کا حکم دے۔ عدالت حکومت پنجاب کو زیر تعلیم طالبات کے تحفظ کو یقینی بنانے کا حکم دے۔

لاہور میں طالبہ سے زیادتی کا معاملہ، پنجاب کالج اوکاڑہ سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں احتجاجی مظاہرے

lahore