Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

میلے میں ہاتھی بدک گیا، لوگوں اور گاڑیوں کو روند ڈالا

واقعے کی ویڈیو آن لائن منظر عام پر آئی
شائع 15 اکتوبر 2024 11:12am
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارت کے شہر بہار میں ایک میلہ کے دوران ہاتھی آپے سے باہر ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مشتعل ہاتھی نے بیچ بازار میں تقریباً دو گھنٹے تک تباہی مچائی اور کئی کاروں کو نقصان پہنچایا۔

ذرائع نے بتایا کہ واقعہ میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

اس واقعے کی ویڈیو آن لائن منظر عام پر آئی، جس میں ہاتھی کو بیچ بازار میں پیٹھ پر تین افراد کے ساتھ چلتے ہوئے دکھایا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ہاتھی کئی کاروں سے ٹکراتا اور انہیں نقصان پہنچاتا رہا۔

bihar

Elephant

vehicles

destroy

1 injured

Dussehra Fair