Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مقبول فٹ بال کھلاڑی پر خاتون سے زیادتی کا الزام

پولیس کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
شائع 15 اکتوبر 2024 10:57am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

فرانس کے مشہور ترین نوجوان فٹ بالر کلیان ایمباپے پر سوئیڈن میں خاتون کیساتھ جنسی زیادتی کا الزام لگایا گیا ہے جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمباپے نے ہوٹل میں ایک خاتون کے ساتھ زیادتی کی۔

فرانسیسی فٹ بالر کلیان ایمباپے بدھ سے جمعہ تک سوئیڈن میں موجود تھے جب جمعرات کی شب یہ واقعہ پیش آیا۔

یہ معاملہ اس وقت خبروں میں آیا جب متاثرہ خاتون نگہداشت کے لیے اسپتال پہنچی۔

نو مسلم خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی پر معروف اسلامی اسکالر کو سزا

پولیس کی جانب سے زیادتی کے حوالے سے تاحال تصدیق یا تردیدی بیان سامنے نہیں آیا، تاہم رئیل میڈریڈ اسٹار فٹبالر نے اپنے اوپر لگنے والے جنسی زیادتی کے الزام کو جھوٹا قرار دیا ہے۔

کلیان امباپے نے اس حوالے سے کہا کہ یہ کیسا اتفاق ہے کہ الزام سماعت سے ایک روز قبل سامنے آیا ہے، یہ سماعت امباپے کے سابق کلب پی ایس جی کیخلاف ہے جس میں امباپے نے تنخواہوں اور بونس کی مد میں 46 ملین پاونڈ طلب کیے تھے۔

sexual violence

Sweden

Kylian Mbappe

france footballer