Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر تھری ایم پی او کے تحت گرفتار

پولیس نے داؤد شاہ کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ سبی میں ہونے والے ایک جلسے میں شرکت کے لیے روانہ ہو رہے تھے
شائع 15 اکتوبر 2024 10:24am

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بلوچستان کے صدر داؤد شاہ کو کوئٹہ میں پولیس نے گرفتار کر کے کینٹ تھانے کوئٹہ منتقل کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد بلوچ نے بتایا کہ داؤد شاہ کو نقص امن کے خطرے کے پیش نظر تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب وہ سبی میں ہونے والے ایک جلسے میں شرکت کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔

پارٹی رہنماؤں نے اس حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ داؤد شاہ کو سریاب کسٹم کے قریب گرفتار کیا گیا اور بعد میں انہیں کینٹ تھانے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما اس گرفتاری کو سیاسی انتقام قرار دے رہے ہیں اور اس کے خلاف احتجاج کی دھمکی دی ہے۔ داؤد شاہ کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بھی اس معاملے پر آواز اٹھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

PTI protest

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)