Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شنگھائی اجلاس: رکن ممالک میں تعینات بیشتر پاکستانی سفرا اسلام آباد طلب

ن میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی اسلام آباد میں موجود ہیں جبکہ بھارت میں ہیڈآف مشن سعدوڑائچ بھی شہر اقتدار پہنچ چکے ہیں، ذرائع
شائع 15 اکتوبر 2024 09:58am

شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں رکن ممالک میں تعینات بیشترپاکستانی سفرا کو اسلام آباد طلب کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی اسلام آباد میں موجود ہیں جبکہ بھارت میں ہیڈآف مشن سعدوڑائچ بھی شہر اقتدار پہنچ چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی سفیروں کو معاونت کےلیے بلایا گیا، روس میں سفیرمحمد خالد جمالی پاکستان پہنچ چکے ہیں جبکہ تاجکستان سے پاکستانی سعید سروراسلام آباد میں موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق قازقستان سے سفیرپاکستان نعمان بشیر بھٹی اسلام آباد میں ہیں۔

مزیدپڑھیں:

شنگھائی تعاون تنظیم کا 23 واں سربراہی اجلاس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

پاکستان کی ترقی کے لیے چین اپنا کرداراداکرتا رہے گا، وزیراعظم لی چیانگ

پاکستان

اسلام آباد