Aaj News

بدھ, اکتوبر 30, 2024  
26 Rabi Al-Akhar 1446  

صوابی میں ٹرالی کھائی میں گرنے سے 20 سے زائد طالبعلم زخمی

خمیوں میں 2 طلبہ کی حالت نازک ہیں، تمام زخمی طلباء اس وقت سرجیکل ایمرجنسی میں زیرعلاج ہیں۔
شائع 14 اکتوبر 2024 08:06pm

صوابی میں پنج پیر کے مقام پر ٹریکٹر ٹرالی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 20 سے زائد طلباء زخمی ہوگئے ہیں۔

افسوسناک حادثے میں جلبئی دینی مدرسہ کے 20 سے زائد طلباء زخمی ہوگئے۔ جہاں ٹریکٹر ٹرالی بریک فیل ہونے پر گہری کھائی میں گر گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی ، جس کے بعد زخمیوں کو باچاخان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہیں، زخمیوں میں 2 طلبہ کی حالت نازک ہیں، تمام زخمی طلباء اس وقت سرجیکل ایمرجنسی میں زیرعلاج ہیں۔

Accident

Road Accident

rescue operation

swabi