Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

پنجاب کےسرکاری اسکولوں کے اوقات کار تبدیل

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
شائع 14 اکتوبر 2024 08:01pm

پنجاب کےسرکاری اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیےگئے، محکمہ اسکول ایجوکیشن نے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسکول صبح 8 بج کر45 منٹ پرلگیں گے، چھٹی پونے 3 بجے ہوگی، جمعہ کے روز چھٹی دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پرہوگی۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق ڈبل شفٹ اسکولوں میں پہلی شفٹ کو 12 بج کر45 منٹ پر چھٹی ہوگی، جمعہ کے روز پہلی شفٹ کو دوپہر 12 بجے چھٹی ہوگی۔ سیکنڈ شفٹ میں اسکول دوپہر 1 سے 5 بجے تک لگیں گے۔

punjab

Schools

Government Primary Schools