Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

تحریک انصاف نے کل ہونے والا جلسہ موخر کردیا، ذرائع

تحریک انصاف کل کا احتجاج موخر کرسکتی ہے، بیرسٹر علی ظفر
اپ ڈیٹ 14 اکتوبر 2024 11:59pm

**پی ٹی آئی نے کل کا احتجاج موخر کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ تحریک انصاف کل کا احتجاج موخر کرسکتی ہے۔ **

آج نیوز کے پروگرام نیوز انسائٹ ود عامرضیا میں علی ظفر کی گفتگو کی ہے، جس میں انھوں نے احتجاج موخر کرنے کی طرف اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کل کا احتجاج موخر کرسکتی ہے۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ دنیا بھر کے مہمان اسلام آباد آرہے ہیں، ہم قومی مفاد میں احتجاج موخر کرسکتے ہیں، احتجاج موخر کرنے کا حتمی فیصلہ مشاورت سے ہوگا۔ ہم نے جائز مطالبہ کیا تھا لیکن فیصلہ سب کی مشاورت سے ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ احتجاج کا اعلان کور کمیٹی کرئے گی، اس بارے میں کافی پہلے سے بات چیت چل رہی ہے، ہم نے حکومت سے کہا تھا۔ لیکن انھوں نے تقریبا منع کر دیا تھا۔ امید تو ہے کہ ملاقات کا موقع مل جائے گا، پھر احتجاج نہیں ہوگا۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ احتجاج کو موخر کر دیں۔

انکا کہنا تھا کہ اگر حکومت کو اس معاملے کو سیاسی پوائنٹ بنان چاہتے ہیں تو وہ بنائیں، لیکن اگر ہم اس حتجاج کو موخر کرتے ہیں تو قوم ہمارے اس اقدام کو سراہے گی۔

PTI protest

barrister ali zafar

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)