Aaj News

بدھ, اکتوبر 30, 2024  
26 Rabi Al-Akhar 1446  

ایس سی او اجلاس: اسلام آباد میں احتجاج یا لاک ڈاؤن کی اجازت نہیں ہوگی، وزارت داخلہ

وزارت داخلہ نے چیف کمشنر اورآئی جی اسلام آباد کومراسلہ لکھ دیا
شائع 14 اکتوبر 2024 05:47pm

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے دوران اسلام آباد میں احتجاج یا لاک ڈاؤن کی اجازت نہیں ہوگی۔

وزارت داخلہ نے چیف کمشنر اورآئی جی اسلام آباد کومراسلہ لکھ دیا۔ جس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے احکامات دیے کہ شہر میں کوئی بھی غیر قانونی احتجاج نہ جلسہ یا دھرنا کی اجازت ہوگی۔

مراسلہ کے مطابق ہائیکورٹ نے احکامات دیے کہ خاص طور پرایس سی او کے دوران شہر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال نا بنے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے پانچ اکتوبر کوتاجرویلفیئرایسوسی ایشن کی درخواست پراحکامات دیے۔

فریقین نے ہائیکورٹ کو یقین دلایا کہ ایس سی کے دوران احتجاج نہیں ہو گا،، جس سے لاک ڈاؤن کی صورتحال پیدا ہو۔ مراسلہ میں بتایا گیا کہ ایس سی او کے دوران اسلام آباد میں کوئی بھی غیرقانونی جلسہ یا دھرنا کی اجازت نہیں۔

ایس سی اوکے دوران سیکیورٹی اورلا اینڈ آرڈرکنٹرول کرنے کے اقدامات کیے جائیں،،اسلام آباد انتظامیہ اورپولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے جائے۔

پاکستان