Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق ایم پی اے کی گاڑی پر ڈاکوؤں کا حملہ، 2 ساتھی جاں بحق، 2 زخمی

شہریار شر کو بکتر بند گاڑی کے ذریعے کچے سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا
اپ ڈیٹ 14 اکتوبر 2024 07:53pm

سابق ایم پی اے شہریار شر کی گاڑی پر ڈاکوؤں نے حملہ کر دیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں2 ساتھی جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

گھوٹکی رونتی کچے میں سابق ایم پی اےشہریارشرکی گاڑی پر ڈاکوؤں کے حملے کے نتیجے میں شہریار شر کے دو ساتھی علی محمد شر اور عمر خان شر جاں بحق ہو گئے ، جبکہ فائرنگ میں دو افراد زخمی بھی ہوئے خوش قسمتی سے شہریارشر معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقعہ پر پہنچی اور شہریار شر کو بکتر بند گاڑی کے ذریعے کچے سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا کیا ہے۔

لاشوں کو تحصیل اسپتال اوباڑو منتقل کر دیا گیا ، جبکہ زخمیوں کو رحیم یار خان اسپتال منتقل کیا گیا ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کون تھے اور حملہ کیوں کیا گیا اس کی مزید تفتیش کی جارہی ہے

sindh

Sindh Police

Kacha Area

Kacha Robbers