Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

فلسطینی میڈیکل طلبا کا پہلا بیچ پاکستان پہنچ گیا

حکومت پاکستان نےفلسطینی طلبا کو پاکستان میں تعلیم جاری رکھنے کی پیشکش کی تھی
شائع 14 اکتوبر 2024 03:58pm

فلسطینی میڈیکل طلبا کا پہلا بیچ پاکستان پہنچ گیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے غزہ کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر فلسطین کے صدر محمود عباس سے فلسطین کے میڈیکل طلبا کو پاکستان میں تعلیم جاری رکھنے کی پیشکش کی تھی۔

ایس سی او کانفرنس: چینی وزیراعظم پاکستان پہنچ گئے، شہباز شریف نے استقبال کیا

حکومت پاکستان نے اس ضمن میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور آج فلسطینی طلبا کا پہلا بیچ پاکستان پہنچ گیا ہے۔

فلسطینی طلباغزہ ہیلتھ آئوٹ ریچ پروگرام کے تحت علامہ اقبال انٹرنیشنل ایرپورٹ لاہور پہنچے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات کے تحت فلسطینی طلباء کو پاکستان پہنچنے پر ہرممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

پاکستان نے فلسطین کیلئے امدادی سامان بھی بھجوانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ پاکستان سے سی 130 اور بحری جہازوں کے ذریعے امدادی سامان فلسطین بھجوایا جا رہا ہے۔

پاکستان