Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

کبیر والا میں حوا کی دوبیٹیوں کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا

قتل کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے علاقہ کے لوگوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے
اپ ڈیٹ 14 اکتوبر 2024 04:35pm

کبیر والا کے تھانہ نواں شہر کی حدود میں حوا کی دوبیٹیوں کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔ جوتہ کسی میں اقرا کو ماموں زاد بھائی نے جبکہ موضع ممدال میں خدیجہ کو شوہر نے غیرت کے نام پر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

موضع ممدال میں آہیر بیلہ کی رہائشی خدیجہ بی بی کو اس کے شوہر نے اس رنجش پر قتل کر دیا کہ وہ اس سے ناراض ہو کر اپنے والدین کے پاس چلی گئی تھی اور اسے شک تھا کہ میکے میں کسی غیر مرد سے مقتولہ خدیجہ کے ناجائز تعلقات ہیں۔

دو معصوم بچوں کے قاتل کو 2 مرتبہ سزائے موت اور جرمانے کی سزا

دوسری جانب جوتہ کسی کی رہائشی 17 سالہ اقرا کو اس کے ماموں زاد بھائی نے نور نے غیرت کے نام پر موت کے گھاٹ اتاردیا۔ اقرا نے 5 ماہ قبل اپنے بہنوئی کے ساتھ فرار ہوکر شادی کی تھی اور وہ 5 روز قبل ہی گھر آئی تھی۔

پولیس نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دیکرمختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

کبیر والا میں آئے روزغیرت کے نام پر قتل کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے علاقہ کے لوگوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

پاکستان