خودکشی کرنے والی پنجاب یونیورسٹی کی طلبہ کے والد کا قانونی کارروائی سے انکار
محبت میں ناکامی پرخودکشی کرنے والی پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ کے والد نے قانونی کارروائی سے انکار کردیا۔
ذرائع کے مطابق متوفیہ ام حبیبہ نے گزشتہ رات پنجاب یونیورسٹی کے ہوسٹل نمبر آٹھ میں خودکشی کی تھی۔ متوفیہ کے اہلخانہ کا کہناہے کہ انہیں کسی پر شک نہیں ہے اور نہ وہ لاش کا پوسٹ مارٹم کروانا چاہتے ہیں۔
بہن کا بروقت علاج نہ کروانے پر سالے نے بہنوئی کو قتل کر دیا
والدین کی جانب سے کسی بھی قسم کی کارروائی سے انکار کے بعد پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔ جس کے بعد ورثا لاش کو تدفین کیلئے اپنے آبائی گاؤں لے گئے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ متوفیہ نے محبت میں ناکامی پر خودکشی کی تھی۔ خودکشی کرنے والی طالبہ انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کی پانچویں سمسٹر کی طالبہ تھی اور اس کا تعلق سیالکوٹ سے بتایا جاتا ہے۔
Comments are closed on this story.