Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹرمپ پر تیسری بار حملے کی کوشش، ملزم کی گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

اننچاس سالہ شخص کو سیکیورٹی اہلکاروں نے اسلحہ رکھنے پر گرفتار کیا گیا
شائع 14 اکتوبر 2024 11:08am

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر مبینہ طور پر تیسری بار حملے کی کوشش، شمالی کیلیفورنیا میں ٹرمپ کی ریلی کے دوران سیکیورٹی حصار کے باہر سے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

خبرایجنسی کے مطابق ملزم کی گاڑی سے ایک شاٹ گن ایک ہینڈ گن اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ اننچاس سالہ شخص کو سیکیورٹی اہلکاروں نے اسلحہ رکھنے پر گرفتار کیا گیا۔ بعد ازاں ملزم کو پانچ ہزار ڈالر کی ضمانت دینے پر رہا کردیا گیا۔

حکام کو شبہ ہے کہ یہ سابق امریکی صدر کے خلاف تیسرا قاتلانہ حملہ ہو سکتا ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے رپورٹ کیا کہ مشتبہ شخص کی شناخت ویم ملر کے نام سے ہوئی ہے۔

ریور سائیڈ کاؤنٹی کے شیرف چاڈ بیانکو نے کہا، ”ہم نے ممکنہ طور پر ایک اور قاتلانہ حملے کو روکا ہے۔“ بیانکو کے مطابق، ملرمبینہ طور پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی سازش کر رہا تھا۔

مزیدپڑھیں:

ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کا نیا رخ، ’حملہ آور اہلکاروں کے ریڈار پر بھی کئی بار آیا‘

ٹرمپ کی ریلی میں مشتبہ حملہ آور نے اکیلے سب کچھ کیا، ایف بی آئی کا دعویٰ

Donald Trump