Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون ہیڈ کانسٹیبل جاں بحق

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا
شائع 14 اکتوبر 2024 11:09am

بنوں میں منڈی بکاخیل کےقریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے خاتون ہیڈ کانسٹیبل شائستہ جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے بکاخیل میں چند نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں خاتون ہیڈ کانسٹیبل شائستہ خان شہید ہوگئیں۔

بہن کا بروقت علاج نہ کروانے پر سالے نے بہنوئی کو قتل کر دیا

ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ جن کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پاکستان