Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جرمنی نے بھی افغان مہاجرین کو ملکی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دے دیا

افغان باشندوں کی اکثریت اسمگلنگ اور دہشت گردی میں ملوث ہے، وزیر داخلہ نینسی فیسر
اپ ڈیٹ 14 اکتوبر 2024 04:41pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ ویڈیو اسکرین شاٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ ویڈیو اسکرین شاٹ

پاکستان، ایران اورآسٹریا کے بعد اب جرمنی نے بھی افغان مہاجرین کوملکی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیا ہے۔

افغان مہاجرین کی بڑھتی ہوئی غیر قانونی سرگرمیوں کے پیش نظرجرمنی نے بھی افغاںیوں کو واپس وطن بھیجنے کا منصوبہ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

جرمن وزیر داخلہ نے کہا کہ افغانستان خطے میں دہشتگردی اور بدامنی پھیلانے کا مرکز بن چکا ہے، افغان باشندوں کی اکثریت اسمگلنگ اور دہشتگردانہ کاروائیوں میں ملوث ہیں۔

افغان مہاجرین کی غیر قانونی سرگرمیوں کے پیش نظر جرمن حکام نے انتباہ جاری کر دیا۔ نینسی فیسر نے کہا کہ مجرمانہ کاروائیوں میں ملوث افغان مہاجرین کی واپسی رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ افغانیوں کی غیر قانونی سرگرمیاں ملکی سالمیت کے لیے خطرہ بن رہی ہیں، جرمن حکومت نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے 28 مجرموں کو واپس بھیج دیا۔

afghanistan

Illegal Afghan Residents

Illegal Afghan Immigrants

afghan riots