حزب اللہ کا اسرائیلی بیس پر ’ڈرونز کے جھنڈ‘ سے حملہ، بڑی تباہی، 4 ہلاکتوں 60 کے زخمی ہونے کی تصدیق
حزب اللہ کے اسرائیل پر کئے گئے ڈرون حملے میں بڑی تباہی سامنے آئی ہے، حملے میں اب تک 4 اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 60 زخمیوں میں کئی حالت تشویشناک ہے۔ دعویٰ کیا جارہا ہے حزب اللہ کا ناشانہ اسرائیلی آرمی چیف تھے جو اس وقت ملٹری کیمپ میں موجود تھے۔
حزب اللہ کے ڈرون نے حیفا میں گولانی بریگیڈ بیس کے ڈائننگ ہال کو نشانہ بنایا، گولانی بریگیڈ کا ڈائننگ ہال حیفا کے جنوب میں واقع ہے۔
اسرائیلی فضائی دفاعی نظام ڈرون کا پتہ لگانے میں ناکام رہا، جس سے علاقے میں فضائی حملے کے سائرن بھی متحرک نہ ہوسکے۔
واضح رہے کہ حزب اللہ کا ڈرون حملہ اسی دن ہوا ہے جب امریکہ نے اعلان کیا کہ وہ اسرائیل کو میزائلوں کے خلاف اپنے تحفظ کو بڑھانے میں مدد کے لیے ایک نیا فضائی دفاعی نظام بھیجے گا۔
امریکی صدر جو بائیڈن کی ہدایت پر، امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے “ٹرمینل ہائی-ایلٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس (THAAD) بیٹری اور اس سے وابستہ امریکی فوجی اہلکاروں کے عملے کو اسرائیل میں تعینات کرنے کی اجازت دی تاکہ ایران کے خلاف غیر معمولی حملوں کے بعد اسرائیل کے فضائی دفاع کو تقویت ملے۔
عرب خبر رساں ادارے ”الجزیرہ“ نے 67 زخمیوں کی اطلاع دی ہے، جبکہ اسرائیلی آرمی ریڈیو نے 3 ہلاکتیں بتائی ہیں۔ بی بی سی کے مطابق 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 60 زخمی ہوئے۔ سوشل میڈیا پر متضاد دعوے سامنے آرہے ہیں کہ حزب اللہ کا نشانہ اسرائیلی آرمی چیف ہرزی حلیوی تھے جو اس وقت گولانی کیمپ میں موجود تھے۔
گولانی بریگیڈ اسرائیلی فوج کے پانچ انفنٹری بریگیڈز میں سے ایک ہے۔ یہ انتہائی اعلیٰ تربیت یافتہ ہے اور اس کے سپاہی جنگی علاقوں میں جاتے ہیں۔ انہیں اسرائیلی فوج کی ایلیٹ یونٹوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
گولانی بریگیڈ کو لبنان کے خلاف جنگ میں اسرائیل کے شمالی محاذ پر حصہ لینے کے لیے مزید آگے بڑھایا گیا ہے۔
حزب اللہ نے ”اسرائیلی“ فوجی اڈے پر ہونے والے مہلک ڈرون حملے کے بعد ایک بیان جاری کیا۔
حزب اللہ نے کہا کہ یہ حملہ بیروت اور لبنان پر ”اسرائیل“ کی جارحیت کے جواب میں ”خیبر“ سیریز کی کارروائیوں کا حصہ ہے۔
اس نے کہا کہ اس نے ’حیفہ کے جنوب میں بنیامینہ میں گولانی بریگیڈ کے ایک تربیتی کیمپ کو نشانہ بنانے والے کامیکاز ڈرونز کا ایک جھنڈ‘ لانچ کیا۔
اس سے قبل حزب اللہ نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ڈرون سے کریات شمونہ بستی میں کئی اہداف کو نشانہ بنایا، جس سے پورا کریات شمونہ دھوئیں کے بادلوں میں چھپ گیا۔
اس حوالے سے اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ حزب اللہ نے لبنان سے اسرائیل پر تقریباً 320 پروجیٹائل فائر کیے۔ یہ گولہ باری ایک ایسے وقت میں کی گئی جب یہودیوں کے مذہبی تہوار ’یوم کپور‘ کی وجہ سے ہفتے کو عام تعطیل تھی۔
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں یہ بھی کہا کہ یوم کپور کے دوران ہفتے کے آخر میں حزب اللہ کی طرف سے فائر کیے گئے تقریباً 320 میزائل لبنان سے اسرائیل میں داخل ہوئے۔
اسرائیلی فوج کا میس الجبال میں حملہ ناکام
دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کا میس الجبال میں حملہ ناکام بنادیا۔
حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے اسرائیلی فوجیوں کو ٹاؤن میں داخل ہوتے دیکھا، تو گھات لگا کر راکٹس، گرینیڈز اور مشین گن سے حملہ کیا، دونوں جانب سے بہت کم فاصلے سے لڑائی ہوئی، لڑائی میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہوگئے۔
حزب اللہ نے کہا کہ خوفزدہ حملہ آور روتے کراہتے پیچھے ہٹ گئے۔
Comments are closed on this story.