Aaj News

بدھ, اکتوبر 30, 2024  
26 Rabi Al-Akhar 1446  

لاہور: نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کا ملزم 10 گھنٹوں میں ہی گرفتار

ابھی تک متاثرہ لڑکی اور اس کے والدین سامنے نہیں آئے، پولیس
شائع 13 اکتوبر 2024 10:09pm

لاہور کے نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے ملزم کو پولیس نے 10 گھنٹوں میں ہی گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق نجی کالج کی طالبہ کے ساتھ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے خصوصی ٹیم تشکیل دی، واقعے کے فوراً بعد ملزم سکیورٹی گارڈ روپوش ہوگیا۔

حکام کے مطابق پولیس کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی ایکسپرٹ کو منسلک کیا گیا اور ملزم کو لاہور سے باہر حراست میں لیا گیا۔

پولیس نے کہا کہ تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے متعدد چھاپوں کے بعد ملزم کو پکڑا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے، مزید حقائق سامنے آنے پر مطلع کیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک متاثرہ لڑکی اور اس کے والدین سامنے نہیں آئے، سوشل میڈیا کی خبر میں مورد الزام ٹھہرایا گیا جو کہ پولیس کی تحویل میں ہے، متعلقہ پولیس اسٹیشن اور کالج کی انتظامیہ کو بھی واقعے کی اطلاع نہیں ہے۔

پولیس نے کہا کہ سوشل میڈیا کی خبر نجی کالج کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش بھی ہو سکتی ہے۔

lahore

Private College