Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چینی صدر کا دورہ پاکستان ’سی پیک فیز 2‘ کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا، عطا تارڑ

چینی وفود سے تعاون کے نئے میدان تلاش کرنے کے ساتھ معیشت کو مضبوط کرنے پر بات ہوگی، وزیر اطلاعات
شائع 13 اکتوبر 2024 04:37pm

وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ چینی صدر کا دورہ پاکستان سی پیک فیز ٹو کے حوالے سے گیمز چینجر ثابت ہوگا۔

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کی تیاریوں کے حوالے سے غیرملکی میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے لیے تمام تر انتظامات مکمل ہیں، اس اجلاس سے دنیا بھرمیں پاکستان کا مثبت امیج دنیا میں جائے گا۔

شنگھائی اجلاس، جڑواں شہروں کے لیے ٹریفک پلان جاری

عطا تارڑ نے کہا کہ ایس سی او اجلاس کا انعقاد پاکستان کے لیے اعزاز اور باعث فخر ہی نہیں بلکہ علاقائی تعلقات، علاقائی معاملات،معیشت اور ثقافت کے لیے بھی مفید ثابت ہوگا، یہ خطے کے عوام کے بھی مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس کے لیے انتظامات مکمل ہیں فول پروف سیکیورٹی کے بھی انتظامات کئے گئے ہیں، شہر کو سجا دیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اجلاس کی سائیڈ لائن پر لیڈرز کے درمیان دوطرفہ ملاقاتوں کے لیے بھی تیاریاں کی گئی ہیں، چینی صدر کے دورے میں دوطرفہ مذاکرات گیم چینجر ثابت ہوں گے۔

پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کو احتجاج کی کال واپس لینے کی شرط رکھ دی

انہوں نے کہا کہ چینی وفود کے ساتھ مختلف سطح پر ملاقاتیں بھی طے ہیں جن میں تعاون کے نئے میدان تلاش کرنے کے ساتھ معیشت کو مضبوط کرنے پر بات ہوگی۔

Attaullah Tarar

SCO SUMMIT